ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسلم خاتون کی آبروریزی یوگی سرکارکی ناکامی،ریاست بھرمیں عدم تحفظ کاماحول: آل انڈیا امامس کونسل 

مسلم خاتون کی آبروریزی یوگی سرکارکی ناکامی،ریاست بھرمیں عدم تحفظ کاماحول: آل انڈیا امامس کونسل 

Sat, 03 Jun 2017 11:38:02    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)’’جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی در اصل عوامی مالی اختیارات کو ختم کرنے کی طرف بڑھتا ہوا قدم ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام کی تقویت اور سامزاجی ذہنیت کا نفاذ مرکزی حکومت کا مشن بن گیا ہے۔ ملکی دستور اور عوامی فلاح و بہبود سے بی جے پی حکومت کو دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ مویشیوں کی انفرادی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرکے اس کی اجتماعی مارکیٹنگ ملکی عوام کے خلاف منظم سازش کا حصہ ہے۔ اس کے خلاف تمام ملک کے باشندوں کو ایک ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے ‘‘۔ان باتوں کا اظہاردارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاذ اور آل انڈیا امامس کونسل کے قومی صدر مولانا محمد احمد بیگ ندوی نے کیا۔ٹرین میں ہوئی ’’جبراً بے آبروئی‘‘ کو یوگی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی بتایا۔ اور کہا کہ صرف نوکری سے برخواست کر دینا اس کا حل نہیں۔ متأثرہ کو اس کا معقول معاوضہ دینا اور نربھیا کیس کے مجرم کی طرح ملعون کمل شکلا کو بھی سخت سے سخت کی سزا دینا ملک میں مہیلاؤں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ کونسل کے قومی صدر نے کہا کہ : ’’مودی اور یوگی دونوں حکومتیں مسلمانوں ، اقلیتوں اور ملکی سلامتی کے خلاف فسطائی ایجنڈوں پر کام کو مقصد بنا چکی ہیں۔ اس طرح کی ہر کوشش کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ہندستانی عوام کے لیے ابھی بیدار ہونے کا وقت ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو ہم ’’اب پچھتاوت کا ہوت جب چڑیا چگ گئن کھیت‘‘ کے مصداق بن جائیں؛ اس لیے تمام مکاتب فکر کی مشترکہ تنظیم آل انڈیا امامس کونسل تمام برادرانِ وطن کو متحدہ طور فسطائی ایجنڈوں اور عوام مخالف پابندیوں کے خلاف کھڑا ہونے کی دعوت دیتی ہے۔


Share: